بریکنگ نیوز: عثمان بزدار چھا گئے۔۔۔ دواؤں کی قیمتوں کے حوالے سےبڑا فیصلہ ، قوم کو اب تک کی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عیدالاضحی

کے لیے ایس او پیز کی تیاری اور دیگر ضروری انتظامات پر غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی سے15 روز قبل مویشی منڈیاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیاں شہری حدود کے باہر لگانے کے انتظامات مکمل کیے جائیں،عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز کو جلد حتمی شکل دی جائے۔عثمان بزدار نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب میں کرونا میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 80297 ہے،24گھنٹے کے دوران پنجاب میں 1341 مریض سامنے آئے ہیں، صوبے میں اب تک کرونا سے 42854 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات اور انجکشن وافر مقدار میں دستیاب ہیں،حکومت نے مہنگے داموں دوائیں فروخت کرنے پر 12 ہزار سے زائد انسپکشن کیں،صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے خدمت اور جذبے کے سو دن مکمل کرلیے،کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں

کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں حاصل کی گئیں۔ چھبیس فروری سے اب تک ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے ستائیس ہزار بیڈز مختص کیے گئے،ہیلتھ ورکرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکج سمیت کمزور طبقات کے لیے ایک سوانچاس ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا،یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک بھر کی ایک سو بتیس لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد ساٹھ ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے،سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کرونا کے خلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،ٹوئٹر پر“کورونا کے خلاف جنگ بزدار کے سنگ”کا ٹاپ ٹرینڈ بننا سردار عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ مل کر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *