بریکنگ نیوز: تحریک انصاف ہل کر رہ گئی!!! 3طاقتور شخصیات اپوزیشن کو پیاری ہوگئیں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ہل کر رہ گئی، حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر کئی اہم شخصیات دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہورہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کراچی سینٹرل کے پی ایس 126 یو سی 33 کے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری محمد شہباز اور پی ایس 127 کے پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج عبدالخالق ، صدر ارمان

فیاض خان نے اپنی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ میں شمولیت اختیار کرنے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے سے فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مزید فعال اور مظبوط ہوگی ، اور امید ہے کہ پیر صاحب پگارا کا امن کاپیغام گھر گھر پہنچائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام فنکشنل لیگ اور پارٹی سربراہ پیر صاحب پگارا سے والہانہ محبت کرتے ہیں یہ ہے وجہ ہے کہ مختلف جماعتوں کے کارکنان پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شامل ہورہیں ہیں۔ اس سے قبل کراچی سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشرف علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف علی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے نامناسب رویے کی وجہ سے پارٹی سے نالاں تھے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تحریک انصاف کو نازک وقت میں جھٹکا لگا ہے، رہنماء تحریک انصاف اشرف علی پیپلز پاارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اشرف علی کی صوبائی وزیر صحت سعید غنی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل اور صوبے میں تحریک انصاف کی ناکامیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اشرف علی کی جانب سے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *