لاک ڈاون کا معاملہ ۔۔ نوٹیفیکیشن میں تبدیلی ۔۔۔۔ بڑا یوٹرن لے لیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جو 20 مئی سے 15 جون تک نافذ رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے 20 تاریخ کو جاری لاک ڈاؤن نوٹی فکیشن میں تبدیلی کردی گئی ، نیاجاری نوٹی فکیشن 20 مئی سے 15 جون تک نافذ العمل رہے

گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے اور ہفتہ اتوار کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی تاہم صحت و علاج، ویکسی نیشن، کھانے پینے ،کوریئر سے متعلق کاروبار کھلے رہیں گے۔ترجمان نے کہا کال سینٹر، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیاں، اناج، مویشی اور سبزی منڈی کھلی رہیں گی ، ان ڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی،ٹیک اویز کی اجازت ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام انڈور تقریبات، ریسٹورینٹس کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز پر پابندی ہوگی تاہم یکم جون سے 150 افراد کے ساتھ آوٹ ڈور کی تقریبات کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی تاہم جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام مزارات اور درباروں پرمکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کو 50فیصدعملےکے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *