سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان۔!! وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرپرائز دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان وزیر صحت پنجاب نے سرپرائز دے دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈ کی صورت میں مفت علاج کی سہولت میسر ہوسکے گی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر صحت نے سرکاری ملازمین

کے لیے طبی مراعات کا اعلان کرتے ہوئے انہیں صحت کارڈ پر علاج کرانے کی سہولت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین نے ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کیلئے مزید اسپتالوں کو ان پینل کیاجائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرمکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال گنگارام، انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو وقت پر مکمل کیا جائے گا اور نشترٹواسپتال ملتان کو بھی مقررہ وقت پرمکمل کیا جائے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *