آپ کے شناختی کارڈ پر موجود ان شروعاتی نمبرز کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جانیے اس سے متعلق چند ایسے راز جو آپ کو بھی حیران کر دیں گے

ویسے تو کئی ایسی چیزیں ہیں جنہیں کسی ایک خاص نمبر سے شناخت کیا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک چیز آپ کا شناختی کارڈ ہے شناختی کارڈ وہ واحد چیز ہے جو کہ آپ کی شناخت کا باعث بنتا ہے۔ آج آپ کو اسی حوالے سے ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے اس سے پہلے آپ نہیں

جانتے ہوں۔ شناختی کارڈ نمبر سے آپ کے صوبے، ڈیویژن سمیت کئی چیزوں کی شناخت کی جاتی ہے۔ شناختی کارڈ نمبر کا شروعاتی نمبر 1 سے 7 تک ہو سکتے ہیں جس کا مطلب ہے اگر آپ کے شناختی نمبر کی شروعات 1 سے ہو رہی ہے تو آپ کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ 2 سے شروعات ہو رہی ہے تو آپ کا تعلق فاٹا سے ہے، 3 نمبر کا تعلق پنجاب، 4 کا سندھ جبکہ 5 کا تعلق بلوچستان سے ہوتا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد کی پہچان 6 نمبر سے اور گلگت بلتستان کی شناخت 7 نمبر سے ہوتی ہے۔ اسی طرح دوسرا ہندسا ڈیویژنز کا ہوتا ہے۔ اس ہندسے میں آپ کا تعلق کس ڈیویژن سے ہے، باآسانی معلوم ہو جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ کی شناخت، شناختی کارڈ پر موجود تیسرے ہندسے سے ہوتی ہے۔ تحصیل کی شناخت کے لیے چوتھا ہندسا موجود ہے جو کہ باآسانی آپ کی تحصیل کی شناخت کر سکتا ہے۔ یونین کونسل کی شناخت کے لیے شناختی کارڈ کے شروعات 5 نمبروں میں آخری نمبر سے یونین کونسل کی شناخت باآسانی کی جا سکتی ہے۔ جبکہ شناختی کارڈ کے درمیانی حصے میں کوئی خاص شناخت کے نمبر نہیں ہوتے۔ تاہم شناختی کارڈ پر موجود آخری نمبر شہری کی جنس کی شناخت کرتا ہے۔ 1،3،5،7،9 مردوں کی شناخت کے لیے استعمال ہوتے ہیں جبکہ خواتین کے لیے 2،4،6،8 کے نمبرز دیے جاتے ہیں۔ البتہ خواجہ سراؤں کو ان کی خواہش کے مطابق نمبرز دیے جاتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *