کیپٹن صفدر کیلئے بری خبر۔مریم نواز کس سے پیار کرتی ہیں۔۔ بی بی نے سرعام اعلان کردیا

رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی افواج پاکستان سے پیار کرتی ہے۔آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے چند کرداروں کے نام سلیے تھے کسی ادارے کا نام نہیں لیا تھا اور ویسے بھی ادارے ہم سب کے ہیں جن

کے لیے ہم نے پہلے بھی بہت کچھ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی تو وہ آپ کی سیاست کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ مان لو کہ آپ ایک پیج پر بھی ہار رہے ہیں اور نوازشریف عوام کی عدالت میں آج بھی جیت رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر عوام آج چند کرداروں پر تنقید کر رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام پر عمران خان کو مسلط کرنے والے وہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں تو اس کا مطلب وہ تسلیم کررہے ہیں کہ مجھے لانے والے وہی ہیں۔مریم نوا ز کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار تیل کی قیمتیں اس حد تک پہنچی ہیں، عمران خان جب بھی مہنگائی میں اضافہ کرتے ہیں تو عوام سلیکٹرز کو کوستے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عزت، خودمختاری اور پہچان کا فیصلہ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں نہیں دیا جاسکتا جس کی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *