عید سے پہلے عیدی ہو گئی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری‎

ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نج ی ٹی وی اے آروائی

کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی دوہزاراکیس سے وفاقی حکومت کےتمام پنشنرز سمیت سول وآرمڈفورسزپنشنرز پر ہوگا۔خیال رہے وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ یکم جولائی سے وفاقی پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس 14000 سے بڑھا کر 17500 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ) بلدیہ عظمی کراچی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے کہا ہے کہ ملازمین کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے سمیت پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے20ہزار سے زائد پنشنرز اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 2 سال سے فنڈز کی کمی کے باعث اضافے کا اطلاق نہیں ہوسکا تھا، تنخواہوں میں اضافے سے ملازمین کے مالی معاملات بہتر ہوں گے۔لئیق احمد نے کہا کہ فنڈز ملتے ہی تنخواہیں 20فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بجٹ منظور ہوا جس میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مستفید ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *