عید کے 3دن گھروں سے باہربھی نکلنا مشکل ہوگا۔۔موسم کیا تباہی پھیرے گا۔۔؟ عوام کیلئے بڑی پیشگوئی

پیشگوئی لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں عید کے تینوں دن بارش کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 19 جولائی سے لاہور میں اچھی بارشیں برسانے والے نظام کے آنے کی نوید سنا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 19 جولائی سے بارشیں برسانے والے ایک نئے نظام کے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں اچھی بارشیں متوقع

ہیں جن کا سلسلہ ممکنہ طور پر تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں ے عید الاضحی کے دن بارشوں کا سلسلہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس مرتبہ بھی یہی صورت حال برقرار رہنے کی اُمید ہے۔ اس تناظر میں شہر میں صفائی کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کی الائشیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ بلدیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران الائشیں اِدھر اُدھر پھینکنے سے تعفن پھیل سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان جمیل خاور کا کہنا تھا کہ عید پر شہر میں صفائی کی صورت حال برقرار رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائے ہیں تاہم شہریوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *