عائشہ عمر نے شیخ رشید سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا، جس نے سُنا اُسے اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ٹوٹی فروٹی گرل سے سوال کیا گیا کہ اگر دنیا سے سارے مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ، طاہر القادری اور شیخ رشید بچیں تو

آپ کس سے شادی کریں گی تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شیخ رشید سے شادی کروں گی کیونکہ شیخ صاحب کے پاس اچھی حس مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔ انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر عائشہ نے کہا کہ لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن ابھی میں خود بچی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو بلاؤں گی۔ واضح رہے کہ 38 سالہ ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کو سب سے زیادہ شہرت ‘بلبلے’ ڈرامے کے ذریعے ملی، انہوں نے اب تک کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *