فی لیٹر قیمت صرف 3 روپے! وہ کونسا ملک ہےجہاں دنیا میں سب سے سستا پٹرول ملتا ہے؟

اسلام‌آباد(نیوز ڈیسک) فی لیٹر قیمت صرف 3 روپے، وہ ملک جہاں دنیا میں سب سے سستا پٹرول ملتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے بعد بحث شروع ہوگئی ہے کہ کس ملک میں پٹرول سستا اور کس ملک میں مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔ انکشاف ہوا ہے

کہ وینزویلا دنیا میں سے سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، جہاں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں پاکستانی کرنسی میں صرف 3 روپے بنتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال وینزویلا امریکی پابندیوں کا شکار ہونے کے باوجود اپنی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کم ترین قیمتوں پر فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عید سے قبل اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد حکومت کو عوام اور اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *