پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر سیف اللہ خان پراچہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی عمر 89 سال تھی، وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے، ان کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا،

جہاں وہ آج اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ خیال رہے کہ سیف اللہ پراچہ سابق سینیٹر اور صوبائی وزیر کے عہدے پر براجمان رہے۔ وہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔ انھیں سابق وزرائے اعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سیف اللہ پراچہ مرحوم بلوچستان سے دو بار سینیٹر بھی منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی رہے مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *