پاکستان شدید خطرات میں، تین کروڑ لوگوں کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے؟ انتہائی تشویشناک خبر

شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں سربراہ آئی سی سی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت سندھ سے 2 ہزار 62 نمونوں میں سے 163 مثبت

آئے ہیں جن کے تجزیے سے 65 ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید بتایا کہ کراچی میں 2 ساوَتھ افریقی وائرس اور 2 وائلڈ ٹائپ ویرینٹ کی بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 25 نامعلوم ویرینٹ کو بھی ڈیلٹا ویرینٹ سمجھا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جینو ٹائپ نمونوں میں سے 15 فیصد نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے تھے۔سربراہ آئی سی سی بی ایس نے بتایا کہ بھارتی قسم کے وائرس کی نمایاں خصوصیات میں مرض کا تیزی سے پھیلنا ہے۔احتیاطی تدابیر پرعمل نہیں کیا گیا توڈیلٹا وائرس بہت طاقتور ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا وائرس مختصر وقت میں ملک کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *