کپتان کا تیز ترین یارکر، پیپلزپارٹی کنگال ہوگئی، ایک ساتھ 200 کارکنان کی پی ٹی آئی میں شمولیت، ٹائیگرز کے بھنگڑے

دادو (ویب ڈیسک) ن لیگ کی طرح پیپلزپارٹی بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار۔ پیپلز پارٹی کے 200 کارکنان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے مقامی رہنما نے 200 پارٹی کارکنان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے جوہی ٹاؤن میں پی ٹی آئی

رہنما لیاقت علی جتوئی کے ساتھ ہونے والے ملاقات میں کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس لال خان لغاری جو وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر بنداہ علی لغاری کے قریبی دوست اور رشتے دار بھی ہیں انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اصل ہیرو اور ملک و قوم کے مخلص رہنما ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مظاہروں اور احتجاج کے ذریعے اپنی جگہ سے نہیں ہل پائے گی، سندھ کے عوام نے خاص طور پر دادو کے ووٹرز نے 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ دیے لیکن جب نتائج کا اعلان ہوا تو یہ دیکھا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *