ایسی ویسی کمی، دکانیں رش سے گھچاگھچ بھر گئیں، سونے کی قیمت نے حیران کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 256 روپے کم ہوکر 99 ہزار 194 روپےہوگئی جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر کم ہوکر 1905 ڈالر فی اونس

ہے۔ملکمیں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 15پیسے کی کمی سے 162روپے 28پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 162روپے 55پیسے پر بند ہوئی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی 1905ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99194روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔اسی طرح تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 57پیسے کی کمی سے 1071روپے 67پیسے ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1912 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں دیکھا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *