عید الضحیٰ کے روز بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

عید قرباں کے دن اور اس سے قبل کراچی اور اس کے مضافات میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہریوں کو قربانی کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بروز بدھ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے

باعث سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں۔صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی شدید گرمی میں پارہ 36 ڈگری کو چھو گیا تھا،16جولائی تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ مون سون کے پہلے اسپیل میں درمیانی درجے کی بارشیں ہوں گی،20 اور 21 جولائی کو بھی شہر میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *