بالی وُڈ میں سوگ کا سماں۔۔!! انتقال کی خبر آتے ہی پورا بھارت افسردہ ہوگیا

سلمان خان کی فلم ریڈی کا امر چوہدری 26 سال کی عمر میں کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ میں امر چوہدری کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار موہت باگھل 26 سال کی عمر میں موذی مرض کینسر کے خلاف جن، گ ہار گئے۔ ماتھورا اترپردیش سے تعلق

رکھنے والے موہت باگھل 1993میں پیدا ہوئے، اداکاری کا شوق بچپن میں ہی ممبئی لے آیا جہاں موہت نے کامیڈی شو ’چھوٹے میاں ‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ موہت باگھل نے ریڈی کے علاوہ موہت نے فلم ’اکیس توپوں کی سلامی‘ اور ’گلی گلی چور ہے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ چھوٹی عمر میں موت پر بھارتی اداکاروں نے موہت باگھل کی موت پر اظہارافسوس کیا ۔ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ موہت کی موت کی خبر سن کر سکتے میں ہیں۔ خیال رہے کہ موہت باگھل کو اداکار سلمان خان نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا، موہت باگھل بچپن سے ہی سٹیج، فلم اور مختلف کامیڈی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھارہے تھے۔موہت باگھل سے قبل لیجنڈ اداکار رشی کپور اور عرفان خان بھی دنیا سے جاچکے ہیں۔۔ یہ دونوں سینئر اداکار بھی کینسر کے مریض میں مبتلا تھے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *