شہریوں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ! عید پر بس ایک سرکاری تعطیل کا اعلان

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں انتخابات کی وجہ سے عید الاضحیٰ کی صرف ایک چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 21 جولائی کے روز ایک دن کے لئے سرکاری تعطیل ہو گی۔ 19 جولائی یوم الحاق پاکستان کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ خیال رہے

کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف 21، 20 اور 22 جولائی کی تین عام تعطیلات کی منظوری دی۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے ٹویٹر پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق عید الاضحیٰ پر چھٹیاں تین ہوں گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *