رنگ روڈ اسکینڈل انکوائری رپورٹ! وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، سب کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی، حکومت نے رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے ملاقات کی ، اس ملاقات میں مشیر احتساب شہزاد اکبر میں موجود تھے ، اس موقع

پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے وزیراعظم کو رنگ روڈ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی ، وزیراعظم عمران خان کو ڈی جی اینٹی کرپشن کی طرف سے رپورٹ پر بریفنگ بھی دی گئی ، رنگ روڈ اسکینڈل رپورٹ جلد پبلک کی جائے گی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس نے رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل سے متعلق پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22 مئی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے رنگ روڈ کی انکوائری شروع کی ، جس میں ایک سو کے قریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ، اس دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی ، جن سے معلوم ہوا کہ حکومتی منظوری کے بغیر ہی 2 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، اراضی حصول کے واجبات کی ادائیگی کیلئے بھی کرپشن کی گئی ، اٹک میں اراضی کی خریداری کیلئے ایک ارب سے زائد رقم خرچ کی گئی ، اس جرم میں چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن وسیم تابش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو گرفتار کر لیا گیا ، سابق کمشنر راولپنڈی کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ 36 کلومیٹر پر محیط منصوبہ 2017 میں مسلم لیگ ن کے دور میں بنایا گیا، تاہم عملدرآمد کا آغاز موجودہ دور حکومت میں ہوا، منصوبہ 36 کلومیٹر سے بڑھا کر 65 کلومیٹر کر دیا گیا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی منظوری سے شروع کیا گیا، رنگ روڈ کے 4 راستے منصوبے میں شامل تھے لیکن مزید 5 راستے بنا دیے گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *