کورونا ویکسین لگوانے کے چندروز کے اندر آپ کے جسم میں کیا خوفناک تبدیلی پیدا ہو سکتی ہے ؟

کورونا ویکسین لگوانے کے چندروز کے اندر آپ کے جسم میں کیا خوفناک تبدیلی پیدا ہو سکتی ہے ؟ امریکی ادارے کی تہلکہ خیز رپورٹ ، ہلاکتوں کا خدشہ ۔۔۔ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کورونا ویکسین سے خبردار کردیا، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ویکسین لگنے والے افراد کا انوکھی اعصابی بیماری

’’گیلن برّے سینڈروم‘‘میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے، ویکسین کی ڈوزز کے42 روز بعد بیماری کی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں، بیماری سے متعلق جانسن اینڈ جانسن کے انتباہی لیبل کو اپڈیٹ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ادویات کے ریگولیٹری امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کے انتباہی لیبل کو اپڈیٹ کردیا ہے، جس کے تحت انوکھی اعصابی بیماری Guillain-Barre سینڈروم میں مبتلا ہونے کے خطرے سے متعلق معلومات شامل کی گئی ہیں۔ جانسن اینڈ جانسن کی تیارکردہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں انوکھی اعصابی بیماری لاحق ہونے کا امکان ہے، غیرملکی خبررساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ویکسین کے تحفظ کی نگرانی کے ادارے کی رپورٹ کے جائزے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ ویکسین کی ڈوزز لینے والے 100 افراد میں گیلن برّے سینڈروم کی تشخیص ہوئی۔ امریکا میں تقریباً ایک کروڑ 28 لاکھ افراد جانسن اینڈ جانسن کی تیارکردہ ویکسین کی ایک ڈوز لے چکے ہیں، جن میں 100 افراد میں گیلن برّے سینڈروم کی تشخیص ہوئی۔ ان سو افراد میں 95 افراد کی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کروائے گئے۔ جبکہ ان میں ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ اس اعصابی بیماری میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے، جو پٹھوں کی کمزوری اور بہت سے سنگین کیسز میں فالج کا بھی سبب بن سکتا ہے،نئے انتباہی لیبل پر درج کیا گیا کہ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر میں ویکسین کی ڈوز لینے کے 42 دنوں کے بعد علامات ظاہر ہوئیں، اگر کسی کو کمزوری یا جسم کے حصے خصوصاً ہاتھ اور پیرسُن محسوس ہوں، چبھن ، چلنے میں دشواری یا چہرے کو حرکت دینے میں مشکل جیسی علامات ہوں تو فوری معالج سے رجوع کرنا چاہیے کیوںکہ حالت بگڑنے سے بیماری جسم کے دیگر حصوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ امریکا میں یہ بیماری ہرسال3ہزار سے 6ہزار افراد کو متاثر کرتی ہے جس میں زیادہ مریض مرض سے چھٹکارا پاکر مکمل شفایاب ہوجاتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *