”پیپلزپارٹی سوگ میں ڈوب گئی ، بانی رہنما کا اچانک انتقال ہو گیا“

پیپلزپارٹی سوگ میں ڈوب گئی ، بانی رہنما کا اچانک انتقال ہو گیا۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سیف اللہ پراچہ کراچی میں انتقال کر گئے۔سیف اللہ پراچہ پیپلزپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن رہے تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔اہل خانہ نے بتایا کہ سیف اللہ پراچہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک پہنچے پر صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا اور کہاکہ وہ نجی دورے پرہیں، اگلی بارستمبر میں آئیں گے تو صحافیوں سےگفتگو کریں گے۔صدرپیپلزپارٹی امریکا خالداعوان نے بتایاکہ بلاول بھٹو واشنگٹن نہیں جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کردی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ ’یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہو رہے ہیں کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں۔‘معاونِ خصوصی نے لکھا کہ جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیویارک میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا اور کہاکہ وہ نجی دورے پر ہیں اگلی بار ستمبر میں آئیں گے تو صحافیوں سےگفتگو کریں گے۔صدر پیپلز پارٹی امریکا خالد اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو واشنگٹن نہیں جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *