اسکول بند اور تمام امتحانات ملتوی محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ تمام والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

اسکول، ان ڈور ڈائننگ، ہفتے میں 2 دن کاروبار بند کرنے کی تجویزکراچی: سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کورونا صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت نے پ رائمری

تک اسکول بند کرنے کی تجاویز دیں۔اجلاس میں محکمہ صحت نے ان ڈور ڈائننگ پر پابندی، ہفتے میں دو دن کاروبار بندش کی تجویز پیش کی۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی تجاویز وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے ٹاسک فورس اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ سندھ بھر میں 3.35 ملین افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، 647 ویکسینیشن سینٹر، 347 موبائل ٹیموں کے ذریعے ویکسین لگائی جارہی ہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی سیل ہوں گے، مارکیٹ، ریسٹورنٹ کو بھی خلاف ورزی پر سیل کیا جائے گا۔ممتاز علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ زیادہ کورونا کیسز والی جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنرز ویکسی نیشن ٹارگٹ کو مکمل کریں، کراچی میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور ویکسینیشن کے لیے موبائل ٹیمیں بڑھائی جائیں مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *