اب تک کی سب سے بڑی خبر، مکمل لاک ڈاوٴن لگائے جانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ عید پر پابندیاں لگائیں اور عید کا مزہ خراب ہو۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک

میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائیں گے ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ کورونا مزید بڑھنے کا خطرہ ہے لہٰذا تمام لوگ ایس او پیز پرعمل کریں، سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک پہنیں اور ویکسینیشن کروائیں۔ اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھ گئے ہیں جس کے بعد وہاں این سی او سی کی ٹیم جائزہ لینے گئی جبکہ ماس ویکسینیشن مراکز اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی گلگت بلتستان بھیجی گئیں۔ اسد عمر نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا بہت بڑھ رہا ہے، ہم نے وہاں الیکشن ملتوی کروانے کی پہلی ہی تجویز دے دی کیونکہ الیکشن کا ماحول شروع ہوتے ہی صورتحال کنٹرول کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ میری دی گئی ہدایت پر این سی او سی نے کل آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، خط کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ ہو چکی ہے،الیکشن کروانا ہے تو ایس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *