سندھ! سیہون شریف اور گردونواح میں شدید زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

سیہون(نیوز ڈیسک ) سیہون شریف اور گردونواح میں 5شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، خوف وہراس مبتلا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی گہرائی 43 کلومیٹر زیرزمین رکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق سیہون شریف اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل

گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلہ زدہ علاقے میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کی 5ریکارڈ کی گئی، زلزلہ 43کلومیٹر زیرزمین آیا جبکہ زلزلے کا مرکز جنوبی ایران تھا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *