عافیہ صدیقی نے معافی کی پٹیشن پر دستخط کر دیئے! واپسی کب تک ہوسکتی ہے؟ حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پر دستخط کرالیے ہیں، عافیہ صدیقی کو خاندان سے بات کرنے کی اجازت ہے، ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو ہر تین ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے،

ان کی رہائی لیے کوششیں کررہے ہیں ہم اپنی بات سے پھرے نہیں، نیت پر شک نہ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہی۔ ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزارت خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں، حکومت قائم ہوتے ہی عافیہ صدیقی سے رابطے کی کوششیں کیں اور اب تو عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر بھی دستخط کر دیے ہیں تاہم پہلے وہ رحم کی اپیل پر دستخط کرنے سے انکاری تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی عمران خان اور نہ قوم عافیہ صدیقی کو بھولی ہے، ایسے معاملات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے، کیا آپ ہمارے دلوں میں دیکھ رہے ہیں، کیا عمران خان امریکا کے صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عافیہ صدیقی گئی تب اسی شخص کی حکومت تھی جسے ایم ایم اے نے وردی میں منتخب کیا تھا، حکومت میں آتے ہی عافیہ صدیقی سے رابطے کی کوشش کی ، لیکن کچھ مجبوریاں ہیں، عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *