عمر اکمل پر بدترین تشدد! فوٹیج سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) کرکٹر عمراکمل پر تشدد کا معاملہ،عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افراد نے روکا اور عمراکمل کو مکے مارتے رہے،شہریوں کے آنے پر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود تین افراد نے انھیں روکا اور عمر پر مکوں کی بارش کردی

۔ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا،تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں۔ عمراکمل سے جھگڑے کا واقعہ2 روزقبل ڈیفنس بی میں پیش آیاتھا۔ ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل کے فین ہیں،سیلفی لینے کی درخواست کی جبکہ ہم نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ کرکٹر عمر اکمل نے ایف آر میں موقف اختیار کیا تھا کہ شراب کے نشےمیں دھت شیخ علی نامی شخص تین ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر آ یا اور تشدد شروع کردیا جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے،جن میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاوئن،شیخ علی ، اویس امجد ، اسلم شامل ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *