روٹی پکانے کی ویڈیو سے سو شل میڈیا پر مقبو لیت پانے والی لڑکی کون نکلی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سو شل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکی کی روٹی بناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس کی مسکراہٹ نے سو شل میڈیاصا رفین کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اس کا ایک دیہاتی لڑکی کی طرح روٹی پکانے کا انداز لوگوں کو بہت پسند آیا۔ تفصیلات کے مطابق اب اس لڑکی سے متعلق بھا رتی میڈیا نے اپنی

ایک رپورٹ میں ان سوالوں کے جوابات دے دئیے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس لڑکی کا نام امینہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔ وہ ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے، جو کراچی کے مضافات میں مقیم ہے۔ امینہ ریاض نے اپنی یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی بلکہ اسی علاقے کے ایک نوعمر لڑکے نے اس کی ویڈیو بنا کر آن لائن پوسٹ کی تھی جو پوری دنیا میں وائرل رہی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں صحافیوں نے امینہ ریاض کے گھر جانا شروع کر دیا لیکن امینہ اور اس کی فیملی نے کیمرے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *