انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان کے سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

ملتان (ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی گزشتہ چند روز سے نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے، ان کی نماز جنازہ کل صبح(منگل کو ) 10 بجے ڈیرہ بگٹی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔جس کے بعد ان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک

کیا جائے گا۔ میر احمدان بگٹی 2008 میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر این اے 265 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2013 کے انتخابات میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *