آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ خبر ایسی جسے سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ گئے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے کم امکانات ہیں،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جبکہ شمال اور شمال مغربی علاقوں سے ملک میں سرد اور خشک ہوائیں جاری ہیں،اس کے باوجود آنے والے دنوں میں بارشوں کے انتہائی کم امکانات ہیں۔جس سے اسلام آباد سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں

پانی کی قلت ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ تصاویر میںبتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال پر گہرے بادل اور شمالی ایران اور بحرکسپیئن میں بادل چھائے ہوئے ہیں،لیکن افغانستان سے بنگلہ دیش تک سارا خطہ صاف ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مغرب سے مضبوط ہوائیں آتی ہیں تو وہ ایران سے پاکستان تک بادل لا سکتی ہیں، یا یہ کہ مشرق سے ہلکی ہوائیں اپنے ساتھ کچھ نمی بھی لاسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پرسکون اور کم شدت کی ہوائیں آسکتی ہیں اور سرد اور خشک موسم ملک کے بہت سے حصوں میں جبکہ انتہائی سرد موسم ملک کے بالائی حصوں میں متوقع ہیں۔بارش کی کمی نے ملک میں پانی کی سپلائی کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے بہت سے حصوں میں پانی کا بحران سامنے آسکتا ہے،جس میں اسلام آباد بھی شامل ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *