’’ عامر ایک ٹیلنٹڈ شخص ہیں مگر۔۔۔‘‘ عامر لیاقت کونسا غلط فیصلہ کر بیٹھے؟ شائستہ لودھی کے ناقابلِ یقین انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک) سابق ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائسہ لودھی نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کے کچھ غلط فیصلوں نے انہیں نقصان پہنچایا ورنہ وہ بہت ٹیلنٹڈ شخص ہیں۔ شائستہ لودھی اینکر وسیم بادامی کے ہمراہ ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ طویل دورانیے کے پروگرام میں شائستہ لودھی

نے بتایا کہ انہوں نے ’انڈس ٹی وی‘ کے ایک شو سے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دور میں ہی انہیں اداکارہ میرا کا انٹرویو کرنا پڑا، جس دوران وہ پریشان ہوگئیں۔ شائستہ لودھی نے میرا کے ساتھ کیے گئے پروگرام کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ پروگرام سے قبل ان کا تعارف اداکارہ سے کروایا گیا اور اداکارہ نے دو بار ان کا نام غلط لیا۔ شائستہ لودھی کے مطابق میرا نے پہلے انہیں شمائلہ کہا پھر انجم کہا اور ان کے بولنے کا انداز بھی کچھ بدلا بدلا سا تھا۔ اسی حوالے سے ہی وسیم بادامی نے کہا کہ ایک دن ان کے پروگرام میں بھی میرا آئیں اور پرگرام شروع ہونے سے قبل انہیں بلاکر اداکارہ نے ان سے پوچھا کہ پروگرام کا میزبان کون ہے؟ شائسہ لودھی اور وسیم بادامی نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ میرا یہ سب کچھ جان بوجھ کر کرتی ہیں، ان کے مطابق اداکارہ حقیقی زندگی میں ہی ایسی ہیں۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ خواتین کو متاثر کرنے کے لیے مرد کا سمجھدار ہونا لازمی ہے، خواتین اسی مرد میں دلچسپی لیتی ہیں جو سمجھدار ہوتے ہیں اور جن کا حس مزاح تیز ہوتا ہے۔ اسی سیگمنٹ میں انہوں نے عامر لیاقت کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت ہی ٹیلنٹڈ شخص ہیں مگر ان کے بعض غلط فیصلوں کی وجہ سے انہین کافی نقصان پہنچا۔ اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ عامر لیاقت حسین نے کون سے غلط فیصلے کیے اور انہیں کیا نقصانات ہوئے تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ان سوالوں کے جوابات نہیں دیں گی، تاہم بعد ازاں ہنستے ہوئے انہوں نے جواب دیا کہ عامر لیاقت نے بہت سارے ٹی وی چینل تبدیل کیے، جس وجہ سے انہین نقصان پہنچا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *