بالی وُڈ میں سوگ کا سماں۔۔!! انتقال کی خبر آتے ہی پورا بھارت افسردہ ہوگیا

ممبئی( ویب ڈیسک) سلمان خان کی فلم ریڈی کا امر چوہدری 26 سال کی عمر میں کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ میں امر چوہدری کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار موہت باگھل 26 سال کی عمر میں موذی مرض کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔

ماتھورا اترپردیش سے تعلق رکھنے والے موہت باگھل 1993میں پیدا ہوئے، اداکاری کا شوق بچپن میں ہی ممبئی لے آیا جہاں موہت نے کامیڈی شو ’چھوٹے میاں ‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ موہت باگھل نے ریڈی کے علاوہ موہت نے فلم ’اکیس توپوں کی سلامی‘ اور ’گلی گلی چور ہے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ چھوٹی عمر میں موت پر بھارتی اداکاروں نے موہت باگھل کی موت پر اظہارافسوس کیا ۔ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ موہت کی موت کی خبر سن کر سکتے میں ہیں۔ خیال رہے کہ موہت باگھل کو اداکار سلمان خان نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا، موہت باگھل بچپن سے ہی سٹیج، فلم اور مختلف کامیڈی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھارہے تھے۔موہت باگھل سے قبل لیجنڈ اداکار رشی کپور اور عرفان خان بھی دنیا سے جاچکے ہیں۔۔ یہ دونوں سینئر اداکار بھی کینسر کے مریض میں مبتلا تھے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 177 مزید ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ صوبے میں 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *