نواز شریف کی آزاد کشمیر کی تصویر جعلی نکلی !مریم نواز تنقید کی زد میں آ گئیں، سوشل میڈیا پر اس وقت کیا ’ ٹاپ ٹرینڈ‘چل رہا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی اور نواز شریف کی تصویر شئیر کی جس میں دونوں کو آزاد کشمیر میں ایک ہی مقام پر دیکھایا گیا تاہم حکومت نے مریم نواز کی جانب سے کشمیر سے متعلق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر جعلی قرار دے

دیا کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز کی تصویر میں پیچھے کا منظر بالکل ایک جیسا تھا۔ مریم نواز جس جگہ خود کھڑیں تھیں اسی جگہ پر والد کی تصویر فوٹو شاپ کر کے شئیر کی۔ مریم نواز یہ تصویر ٹویٹر پر شئیر کر کے بڑی مشکل میں پڑ گئیں۔جب صارفین کو اندازہ ہوا کہ مریم جانب کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر فوٹو شاپ ہے تو وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے لگ گئے اور #فوٹوشاپ_والا_لیڈر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی نکلی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ، ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا، کمال ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب وہ خاموش ہوتی ہیں۔ایک صارف نے نواز شریف کو خلا میں ہی بھیج دیا اور دلچسپ تصاویر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ایک صارف نے کہا کہ نواز شریف ’منی ہیسٹ ‘ کے پانچویں حصے میں لیڈنگ کردار ادا کر رہے ہیں۔ساتھی ہی نواز شریف کی منی ہیسٹ کے کرداروں کے ساتھ تصویر فوٹو شاپ کر کے شئیر کی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *