بریکنگ نیوز!!بچوں کے وزیراعظم شفقت محمود نے طلبا کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی

شفقت محمودنے طلبہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ان کے لئے نئی ایپلیکیشن اور ای پورٹل کا آغاز کیا جس کے تحت طلبہ کو اب برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے لمبی قطاریوں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے نئی ایپلیکیشن اور ای

پورٹل کا اجراء کیا، وفاقی وزیر تعلیم نے برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ای پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا،اس حوالے سے (آئی بی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا، ٹویٹ میں بتایا کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے آج ای پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا، اس ایپلیکیشن سے بیرون ممالک مقیم طلبہ مستفید ہوسکیں گے۔لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طلبا کو چیئر مین کی بین بورڈ کمیٹی (آئی بی سی سی) میں درخواست دینے اور برابری کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے لمبی قطار میں انتظار کرنے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ای پورٹل اور ایپ کا آغاز طویل عمل کو آسان بنائے گا۔ اب ایک طالب علم برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے آن لائن درخواست دے سکتا ہے اور اسے کہیں جانا نہیں پڑے گا ، ادائیگی بھی آن لائن کی جائے گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *