گھروں کی چھتیں ٹھیک کرالیں ہفتے اتوار گھر سے باہر نہ نکلیں۔۔ آئندہ دو دن میں کیا ہونےوالاہے،محکمہ موسمیا ت نے خبردار کردیا

ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی.اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی ۔پیر(شام/رات) سےبدھ کےدوران ڈیرہ غازی خان،راجنپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر

،بہاولپور رحیم یارخان سبی، کوہلو،لورالائی، بارکھان، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بوندہ باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ دوسری جانب ملک کے دیگر شہرسیالکوٹ، نارووال، گجرات ، گوجرانوالہ، لاہور ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ قلات، کوہلو ، بار کھان سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسیات نے 15 جولائی سے ملک میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *