10 لاکھ کا ہینڈ بیگ اور ریحام خان کو طلاق ۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دنوں خواتین کے لباس سے متعلق دیئے گئے ایک بیان پر بہت کچھ لے دے ہوئی اور اب ان کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہوتے ہیں کہ ایک خاص طرح کی عورتوں سے انہیں کتنی نفرت ہے۔ ویب سائٹ

’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ انٹرویو ان دنوں کا ہے جب محترمہ ریحام خان ان کی اہلیہ تھیں۔ وہ بنی گالہ کے سبزہ زار میں ریحام خان اور خاتون اینکر کے ہمراہ موجود ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے ایسی عورتوں سے سخت نفرت ہے جنہیں معاشرے کی کوئی فکر نہ ہو کہ اس میں کیا ہو رہا ہے۔ انہیں بس مہنگے لباس اور ہینڈ بیگز سے غرض ہو، مجھے ایسی عورتوں سے نفرت ہے خواہ وہ کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں۔عمران خان کی اس بات پر خاتون اینکر کہتی ہے کہ اس بات سے یہ تو واضح ہو گیا کہ ریحام خان کو برانڈز کا شوق نہیں ہے، جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ اگر ریحام خان مجھ سے 10لاکھ کا ہینڈ بیگ مانگے گی تو میں اسے طلاق دے دوں گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *