بارشوں کا نیا سلسلہ شروع! کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ موسم کے تیور بدل گئے، سورج چھٹی پر چلا گیا، باغوں کے شہر میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا، کینال روڈ،مال روڈ

کے اطراف علاقوں میں موسلادھار بارش کی اطلاع موصول ہوئی ہے، بارش سے گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ بارش سے انڈر پاس اور کینال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، گاڑی کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،37اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگ یا، ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *