سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری! عثمان مرزا کون ہے؟ اہلخانہ اسے کیا سمجھتے تھے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں نوجوان جوڑے پر تشدد کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطاالرحمان سے سوال کیا گیا کہ عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کے اہلخانہ واقعے سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں،ان کے لیے بھی اپنے

بیٹوں کی حرکات چونکا دینے والی ہوں گی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملزمان کے اہلخانہ کے ساتھ اتنا رابطہ نہیں رہا۔جب ہم نے عثمان مرزا کے گھر ریڈ کیا تو اس وقت شاید ڈر کی وجہ سے گھر میں لوگ موجود نہیں تھے. ان کے گھر میں ایک دو لوگ ملے جن سے مل کر اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ اس تمام واقعے کو اچھا نہیں سمجھتے اور وہ اس غلط فہمی میں مبتلا تھے کہ ملزم عثمان مرزا اچھا بندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چالان اس طرح بنائیں گے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق مکمل سزا ہو اور وہ ضمانت بھی نہ لے سکیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *