’’ ان افسران کو تنخواہیں نہیں ملیں گی۔۔۔‘‘ سرکاری ملازمین کو ایک اور جھٹکا دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ 15 جولائی تک ویکسین کا سرٹیفیکیٹ پیش نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے بتایا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں کورونا 19 کے ڈیلٹا قسم کے 15 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی سے احتیاطی

تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ تمام سرکاری ملازمین 15 جولائی تک اپنی ویکسین کا سرٹیفیکیٹ پیش کریں ورنہ ان کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *