اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور

ساڑھے 10 فٹ تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہیف بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں ہفتہ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے،مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *