دو، چار چھ نہ آٹھ۔۔۔۔ اس بار عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی سرکاری ملازمین کی تو موجیں لگ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)اس مرتبہ عید پر طویل 9تعطیلات کے ملنے کا امکان ہے جس سے سرکاری ملازمین بھرپور مزے کریں گے،سرکاری ملازمت والوں کو ایک ہفتے سے زائد کی تعطیلات کرنے کا موقع ملے گا، تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ عید الاضحی پر سرکاری ملازمین 9 روز کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17جولائی

بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے، تعطیلات سے زیادہ مزے وہ کریں گے ،جن کے گھر کراچی سے ہاہر ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے، سندھ کے دیگر شہروں میں رہنے والے اپنے آبائی علاقوں کی جانب ہفتہ 17 جولائی سے روانہ ہو جائیں گے۔یوں 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *