قربانی کے جانور قسطوں میں حاصل کریں ۔۔۔۔۔ شاندار آفر۔۔۔ کتنی قسط دینا ہوگی۔۔؟جانیے تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں قربانی کے جانوروں کے دام بڑھا دیے ہیں تو وہیں بعض تاجروں نے اس کا بھی حل نکال لیا ہے اور قربانی کے جانوروں کو اقساط میں فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔خلیجی ویب سائٹ نے سبق ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام سے ملنے والی اطلاعات

کے مطابق قربانی کے مہنگے جانوروں کی فروخت اور خرید یقینی بنانے کے لیے بعض تاجروں نے یہ حل نکالا ہے کہ قربانی کے جانور اقساط میں فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔سعودی عرب کے تاجروں کی جانب سے کی جانے والی پیشکش کے مطابق اقساط آئندہ چار سے چھ ماہ کے دوران وصول کی جائیں گی۔اس ضمن میں اردو نیوز نے بتایا ہے کہ منتخب سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کی مالی حیثیت اجازت نہ دیتی ہو ان کے لیے مہنگے جانور خرید کر قربانی کرنا درست نہیں ہے۔انہوں ںے اس سلسلے میں واضح طور پر تہوار سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے تاجرو ں سے کہا ہے کہ آپ لوگ قربانی کے جانور حد سے زیادہ مہنگے کرکے برا کررہے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *