ملک بھر میں مزید بارشین ہوں گی یا نہیں محکمہ موسمیات نے دل خوش کرنے والی پیشینگوئی کر دی

ملک بھر میں مزید بارشین ہوں گی یا نہیں محکمہ موسمیات نے دل خوش کرنے والی پیشینگوئی کر دی لاہور(ویدر اپڈیٹ مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے لاہور،ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ لاہور میں بارش سے موسم تبدیل ہوگیا، آج رات مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔لاہور میں صبح سویرے

آسمان پر بادلچھائے اور بارش ہوئی۔ ابر رحمت برسنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔لاہورخیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔ سبی اور نوکنڈی میں پارہ اڑتالیس کو چھونے کی توقع ہے۔ لاہورکشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔حکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات،گوجرانوالہ، لاہور اور ڈی جی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھبارش کا امکان ہے۔ کل پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کو سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *