وزیر اعظم پاکستان کشمیر میں کیاکرنے جا رھے ہیں

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر میں اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان 12جولائی کو میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے جبکہ 18 جولائی کو باغ اور 23 جولائی کو مظفرآباد میں تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرینگے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے

وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں انتخابی مہم پر بریف کیا ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11 ویں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ۔آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق آزادکشمیر کے 33، مہاجرین جموں کشمیرکے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے اور اس الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *