کاشانہ ہوم کی کائنات زہر پینے یا پلائے جانے کے بعد صحت یاب ہو گئی تھی پھر وہ اچانک کیسے مر گئی ؟ ایک اور حیران کن انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) مختلف فلاحی اداروں میں پلنے والی لڑکی اقرا کائنات کی پر اسرار ہلاکت معمہ بن گئی جس کے بعد کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ نے معالمے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک طرف پولیس کا ماننا ہے کہ لڑکی نے خود کشی کی، جبکہ کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ اس بات کو من گھڑت قرار دیتی ہے یتیم اور بے سہارا بچیوں

کے مرکز کاشانہ کے مبینہ طور پر اہم راز جاننے والی خاتون سابقہ رہائشی اقرا کائنات پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا، اقرا کے معدے کے نمونوں کو فرنزک لیب بھیجوایا جائے گا، اقرا کائنات کا شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، وہ شوہر عابد سے جھگڑا کر کے اپنی ایک سہیلی کے پاس گئی، جہاں اس نے مبینہ طور زہریلی شے استعمال کی جس سے اسے اسپتال لے جایا گیا، اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد خاتون کو ایدھی سنٹر ٹاؤن شپ چھوڑا گیا، 5 فروری کو اطلاع ملی ک خاتون کی ایدھی سنٹر میں موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اقرا کی موت کی رپورٹ 5 فروری کو تھانہ گرین ٹاون میں درج کی گئی ، تحقیقات جاری ہیں،سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے گئے، اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس سے مزید حقائق واضح ہوں گے، بظاہر واقعہ خود کشی کا لگتا ہے، خاتون کے سسرالیوں اور گھر والوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے تا کہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔دوسری طرف سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا الزام ہے کہ اقرا کائنات کی اچانک موت سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں، وہ کاشانہ کے حوالے سے کئی اہم راز جانتی تھی۔ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *