‏سرکاری ملازمین ہوشیار باش۔۔!! حکومت کا ایک اور حیران کُن فیصلہ، تمام ملازمین پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سرکاری ملازمین کے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پہ بیان دینے پہ پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں ، ڈویژنوں اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری عہدیدار یا افسر پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بیان نہیں

دے گا، خلاف ورزی کرنے والے افسران اور عہدیداران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت کو اپنے اپنے حلقوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو اراکین اسمبلی اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکن اپنے اپنے حلقوں میں عید کی صفائی کے حوالے سے کارنر میٹنگز کا بھی انعقاد کریں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے بیگز ہر حلقے میں فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تمام صفائی کمپنیوں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید پر قربانی کے جانور کی آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جائے جبکہ اس سلسلے میں واضح کردہ پلان سے فوری طور پر ایوان وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں عید پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *