ہمایوں سعید کے ساتھ شادی : اداکارہ میرا نے پاکستانیوں کو حیران کن سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈرامہ سیریل “تم میرے پاس ہو” سے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکار ہمایوں سعید سے تو سب واقف ہی ہیں جبکہ نامور اداکارہ میرا بھی اپنی انگلش کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں ۔ چند یوم قبل اداکارہ میرا نے ایک ایسی تصویر شیئر کردی تھی کہ ہر طرف تہلکہ مچ گیا تھا۔ اداکار ہمایوں سعید کے

ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرنے پر اداکارہ میرا سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں جبکہ اداکارہ کی وفاقی وزیر شیخ رشید کے ساتھ تصویر پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہمایوں سعید کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کر دی جو ایک ڈرامے کی ریہرسل کے دوران لی گئی تھی۔ صارفین نے میرا کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید طنز کیا، کچھ نے تو فوری شادی کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ دوسری طرف شیخ رشید کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر پر صارفین میرا کا موازنہ حریم شاہ سے کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے شہر میں اہلیہ کو کھانا کھلانے کے لیے کے ایف سی ریسٹورنٹ لے گئے جہاں وہ لوگوں سے گھل مل گئے ۔اس موقع پر انہوں نے کے ایف سی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور بہرے ورکرز کے ساتھ مل کر اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ بھی پڑھا۔ لوگوں نے صدر مملکت کی اس طرح سے آمد اور گھلنے ملنے کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کی خوب تعریف کی ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ے کے ایف سی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اوربہرے ورکرز کے ساتھ مل کر اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ بھی پڑھا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *