عمران خان کی تقریر کا اثر۔۔۔ دولہا نکاح روک کر اپنے دوستوں کے ہمراہ کہاں چلا گیا؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)دولہا نکاح روک کر اپنے دوستوں کے ہمراہ درخت لگانے جنگل میں پہنچ گیا ،دولہا محمد اختر نے موٹروے پوائنٹ، نیو کراچی اور نہر جھنگ برانچ امین پور بنگلہ کے قریب شیشم، بیری ،کیکراورشہتوت کے درخت اور پھول دار پودے لگا دیے اور پھر اپنے نکاح کی رسم ادا کی، گھر والوں والوں اور علاقہ کی لوگوں کی

طرف سے خوشی کا اظہار۔ تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل کی نواحی آبادی نیو کراچی(موٹروے پوائنٹ)کے محمد صدیق غفاری کے بیٹے محمد اختر کی گزشتہ روز شادی کی تاریخ مقرر تھی ،محمد اختر نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی میانوالی میں ہونے والی تقریر سنی تھی کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور درختوں سے مالی فائدہ بھی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی فضا کو بھی خوشگوار بنایا جا سکتا ہے، جب گھر والے اور عزیز و اقارب محمد اختر کا نکاح پڑھوانے کیلئے جمع ہوئے تو محمد اختر نے ایک دم اپنے نکاح کی رسم کو روک دیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کے مطابق درخت لگانا سنت نبوی ہے اور ملک کو کلین اور گرین بنایا جا سکتا ہے کے پیش نظر نکاح سے پہلے درخت لگانے کا کہتے ہوئے اپنے 2دوستوں کے ہمراہ درخت لگانے کیلئے جنگل چلا گیا اور نزدیکی نرسری سے درخت اور پودے خرید کر اپنے گاؤں اور نہر جھنگ برانچ کے قریب پودے اور درخت لگا کر سنت نبوی پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر بھی عمل کر دیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *