انا للہ وانا الیہ راجعون: نوجوان پاکستانی کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت برحق ہے اور ہر حال میں آکر رہے گی کیونکہ قرآن پاک میں اللہ پاک کا فرمان ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن ایسی موت کبھی بھی نہیں بھلائی جا سکتی جو جوانی میں آئے ایسا ہی ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ اب پیش آیا ہے جب ایک نوجون کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں میچ کے دوران نوجوان فٹبالر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے ممبر محمد قاسم کے مطابق ژوب ڈویژن کے ضلع دکی کے ہائی اسکول گراونڈ پرجاری دکی فٹبال لیگ میں آصفہ ویلفئیر فاونڈیشن ایف سی کے خلاف میچ کے دوران طلحہ اکیڈمی ایف سی کے 22 سالہ باز محمد دکی اچانک میدان میں گر پڑا، جسے فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا۔اسپتال میں پہنچنے سے پہلے ہی نوجوان کھلاڑی دنیا فانی سے کوچ کرگیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے باز محمد کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ 3 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے جان کی بازی ہارنے والا باز محمد ولد بسمہ اللہ ناصر معروف فٹبالراورغیرشادی شدہ تھا۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 23 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 23 کروڑ 65 لاکھ روپے کے ہنگامی فنڈز کا اجرا کردیا ہے۔ان فنڈز کی مدد سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضروری ادویات اور دیگر ساز و سامان خریدا جائے گا۔ڈپٹی سیکرٹری بجٹ پنجاب رومان بورانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 23 کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز ادویات اور دیگر سازو سامان کی خریداری کیلئے مختص کیے ہیں جبکہ 10 لاکھ روپے کے فنڈز آگاہی کیلئے پمفلٹس اور دیگر اشیاءچھپوانے کیلئے بھی رکھے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.