بس اس کی کسر رہ گئی تھی ، نامور اداکارہ نے سالوں بعد شرمناک انکشاف کر دیا

نیو یارک(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ڈیمی مور کی سوانح عمری کو 24 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا گیاتھا جب کہ ان کا یہ پروگرام بھی 24 ستمبر کو نشر ہوا۔پروگرام میں ڈیمی مور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس شخص کو وہ والد سمجھ کر ان سے محبت کرتی تھیں اور ان کی عزت کرتی رہیں، دراصل وہ ان کے

حقیقی والد نہیں تھے۔انہوں نے اپنی والدہ کی مشکل زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔ ڈیمی مور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ محض 15 برس کی عمر میں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اور ان کی والدہ نے ایسا کرنے والے شخص سے خطیر رقم لی۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیمی مور نے یہ اعتراف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (اے بی سی) کے مقبول چیٹ شو ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا۔پروگرام کی میزبان ڈائنے سائیر نے پروگرام کے دوران انہیں ان سے متعلق پرانی اسٹوری دکھائی اور اس اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق سے متعلق ان سے سوالات پوچھے۔ڈیمی مور نے پروگرام میں دکھائی جانے والی اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک عمر رسیدہ شخص نے ان کا 15 برس کی عمر میں یہ سب کچھ کیاتھا۔ڈیمی مور کے مطابق جس شخص نے ان کے ساتھ ایسا فعل کیا وہ انہیں جانتی تھیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی والدہ نے محض 500 امریکی ڈالر کے عوض یہ سب کچھ کروایا؟ تو انہوں نے نیم آبدیدہ ہوکر کہا کہ ان کے خیال میں یہ درست نہیں ہے کہ ان کی والدہ نے یہ کام 500 ڈالرز کے عوض کروایا۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی والدہ نے عمر رسیدہ شخص کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کی۔گڈ مارننگ امریکا کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیمی مور نے پروگرام کے دوران اپنی زندگی سے متعلق دیگر باتوں پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنی سوانح عمری کے حوالے سے بھی بات کی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *