وہ وقت آ گیا جس کا شدت سے انتظار تھا۔۔۔ کامران خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کرپشن کے خاتمے اور غریب عوام کی حالت بدلنے کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئے تھے اُنہوں نے اپنی متعدد تقاریر میں عوام سے یہ بات کہی تھی کہ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اس کے بعد حالت میں بہتری آئے گی لہذا اب مشکل وقت گزر چکا ہے۔ سینئر صحافی کامران خان

کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیاں، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کم ہوئی، بہت جلد معیشت بھی درست ہوگی۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اور تجزیہ نگار کامران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معاشی ٹیم زبردست شاباش کی مستحق ہے،اپنی ایک ٹویٹ میں کامران خان نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ابھی آنے والے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں مہنگائی میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے گویا مضبوط راہ ہموار ہوئی ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد شرح سود کم ہوگی اور معیشت میں بڑا ٹرن آئے گا۔ یاد رہے کہ عوامی، اپوزیشن حتی کہ حکومتی سطح پر بھی مہنگائی کے خلاف شدت سے بات ہو رہی تھی لیکن اب آہستہ آہستہ حکومت معشیت کو پٹری پر واپس لا رہی ہے۔دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا بڑا دعویٰ کر دیا۔پارلیمانی سیکرٹری بیت المال نذیر چوہان نے اے ون جوہر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔پارلیمانی نذیر چوہان نے پارک اور سڑکوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اے ون جوہر ٹاؤن کے پارک جھولوں،مرمت ،واکنگ ٹریک اور لائش لگوائی گئی ہیں۔علاوہ ایزیں نذیرچوہان نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں مزید دس روپے کی کمی ہونے جا رہی ہے۔پانچ روپے کم ہو گئے، مزید دس روپے کم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پٹرول پندرہ روپے کم کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *