شرم گہری نیند سو گئی ۔۔۔ نامور پاکستانی اداکارہ کی شرمناک تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل، دیکھنے والوں کا اپنی انکھوں پر یقین کر نا مشکل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیابھر میں خواتین کا عالمی دن منایاگیا تاہم پاکستان میں مارچ کے شرکاءکی طرف سے متنازعہ نعروں نے اسے عالمی میڈیا کی شہہ سرخیوں میں بھی جگہ دلائی۔ قبل ازیں علیزے شاہ، صبا قمر، مہوش حیات اور عائشہ عمر بولڈ فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں مگر اب تو انتہا ہی ہو گئی ہے۔

اب اداکارہ متھیرا نے اپنے انداز میں خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ساتھ ہی اعلان بھی کردیا۔ انسٹاگرام پر اپنی بے باک تصویر شیئرکرتے ہوئے متھیرا نے لکھا’ اب میں یہ کہوں گی ، میرا جسم (تنگ نظرلوگو، آپ کوجو بھی اچھا لگے) میری مرضی۔اب ہر طرح کی منافق عورتیں بھی آئیں گی جو میرے لباس سے میرا جائزہ لیں گی، سادہ الفاظ میں بعض اوقات کچھ خواتین جو اصل دیکھنے اور رحم سے انکاری ہوتی ہیں، اپنے بیٹے کی اچھی تربیت کریں اور وہ عورت کی عزت کرے، اگرآپ اپنے بیٹے اور بیٹی کی پرورش دہرے منافقانہ طریقے سے کریں گے تو آپ کے بچے بھی آپ کی پیروی کریں گے۔اداکار ہ نے مزید لکھاکہ مرد اور عورت کبھی برابرنہیں ہوسکے اور نہ ہی ان کا کوئی مقابلہ ہے ، ہمیں برابری کی سطح پر آکر کسی بھی چیز کے لیے چلانے سے پہلے انسانی حقوق جان لینے چاہیں، ایک خاتون کی خاتون کی سب سے بڑی دشمن ہے اور حتیٰ کہ وہ عورت کا سب سے بڑا ہتھیار بھی ہوسکتی ہے ، اس کا انحصار آپ پر ہے، ایک چھوٹی سی درخواست، ہرعورت کی عزت کریں، صلہ رحمی سے کام لیں، اپنے آپ کو اعلیٰ ظاہر کرنے کی کوشش نہ کریں ، دوسروں کو نیچا بھی نہ دکھائیں، ایک وقت میں مجھے سب سے زیادہ جج کیاگیااور اس سے دل آزاری ہوتی ہے، ہیپی ویمنز ڈے ۔اس سے ملتی جلتی ایک اور تصویر بھی انہوں نے شیئر کی اور لکھا کہ اس تصویر کے لیے مجھے اپنی سانس بھی روکنا پڑی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.